تل ابیب میں ہزاروں شہریوں نے نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا، کرپشن الزامات اور عدلیہ کی آزادی محدود کرنے پر عوامی غصہ بڑھ گیا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں شہریوں نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کی تبدیلی اور 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات پر آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔
نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور عدلیہ کی آزادی محدود کرنے کی کوششوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جس سے عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اپنی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یرغمالیوں کے اہل خانہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت غزہ جنگ میں ناکام رہی ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔ وہ نیتن یاہو سے ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس سے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو۔













