ترکیے نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

ترکیے نے اسرائیل کو ایران کی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کیا اور کہا کہ اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی عوام کو ردعمل کی حدود معلوم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکیے کا اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار

انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیے نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناکام ہوں گی۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں اور اسرائیل بھی اسی کوشس میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ایرانی احتجاجی مظاہرے محدود پیمانے پر ہیں اور ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ کہاں تک ردعمل دینا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور ترکیے غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران میں پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈھائی ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں۔ ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کے تحفظ کو سرخ لکیر قرار دیا ہے جبکہ ایرانی فوج نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں