کراچی میں پی ٹی آئی ی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ

کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ وفاقی حکومت کے ترجمان راجہ انصاری نے کیا، بانی پی ٹی آئی کو مسترد قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ، راجہ انصاری نے کہا ہے کہ کراچی نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے اور پی ٹی آئی کو شہر قائد میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے حمایتیوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔

راجہ انصاری نے مسلم لیگ ن کی آمریت مخالف سیاست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صرف ان لوگوں سے ڈائیلاگ کرے گا جو قانون اور آئین کو مانتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ گورنر سندھ مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اسمگلنگ سے کمائی کی جا رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے ذریعے حکومت ان سے ملی ہوئی ہے۔

راجہ انصاری نے کہا کہ سندھ کے عوام بے وقوف نہیں ہیں، تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ کل کو ٹی ٹی پی یا کچے کے ڈاکو بھی جلسے کی اجازت مانگ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں