سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے عازمین حج سے متعلق شرائط کو حتمی شکل دی ہے، جس میں تربیتی ورکشاپ کی لازمی شرکت اور ڈیجیٹل سہولیات شامل ہیں۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج 2026 کے لیے عازمین حج سے متعلق شرائط کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت حاجیوں کے لیے سعودی ادارے نسک کے ذریعے مختلف ملکوں کے پروگرامز، خدمات کے معیار، انتظامات اور اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین کے لیے تربیتی ورکشاپ میں شرکت لازمی قرار دی ہے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ حاجیوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مرضی کے آپشنز اختیار کرکے قبل از وقت سرکاری حکام سے بکنگ کروا سکیں۔
علاوہ ازیں، عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آلات کے استعمال کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جس میں مختلف حج پیکیجز، قسطوں پر رقم جمع کرانے کی آن لائن سہولت اور سرکاری کمپنیوں کی فہرست تک رسائی شامل ہے۔












