بڑھاپا موت کا اصل سبب نہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ بڑھاپا خود موت کا سبب نہیں بنتا، بلکہ ہر قدرتی موت کے پیچھے ایک واضح جسمانی ناکامی ہوتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بڑھاپا موت کا سبب نہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نئی تحقیق کے مطابق بڑھاپا خود موت کا سبب نہیں بنتا، بلکہ ہر قدرتی موت کے پیچھے ایک واضح جسمانی ناکامی ہوتی ہے۔ اس تحقیق کو مریم کشاورز اور ڈین اہننگر کی قیادت میْں’’ جرمن سینٹر فار نیوروڈیجنریٹو ڈیزیزز‘‘ میں کیا گیا، جس میں 2,410 انسانی پوسٹ مارٹم رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔ ان رپورٹس میں کسی بھی کیس میں صرف بڑھاپے کو موت کی وجہ نہیں پایا گیا۔

تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ تقریباً 39 فیصد اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں، جن میں دل کا اچانک دورہ شامل ہے، جبکہ 38 فیصد کیسز میں دل اور پھیپھڑوں نے بیک وقت کام کرنا چھوڑ دیا۔ مزید 18 فیصد اموات فالج کے باعث ہوئیں۔

محققین نے واضح کیا کہ 85 سال سے زائد عمر کے افراد میں اچانک گھر پر ہونے والی اموات کی اکثریت بھی دل سے متعلق مسائل کے باعث ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ 100 سال سے زیادہ عمر پانے والے افراد کی اموات بھی واضح طبی خرابی، جیسے دل یا پھیپھڑوں کی ناکامی سے ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق ‘قدرتی موت’ یا ‘بڑھاپے سے موت’ جیسی اصطلاحات اصل طبی وجوہات کو چھپا دیتی ہیں۔ ان نتائج سے عمر رسیدہ افراد کی صحت، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور طویل عمر سے متعلق تحقیق کی سمت متعین ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں