لاہور کے حلقہ پی پی 167 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، یہ نشست عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار ملک محمد شفیع بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ نشست مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخاب کا عمل مکمل کیا اور فارم 34 جاری کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک محمد شفیع کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔














