ہالی ووڈ اداکار میٹ پروکوپ کو بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں ٹیکساس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی ووڈ فلم ‘ہائی اسکول میوزیکل 3’ میں شہرت پانے والے اداکار میٹ پروکوپ کو بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں ٹیکساس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پینتیس سالہ اداکار کرسمس کی شام وکٹوریہ کاؤنٹی میں حراست میں لیے گئے اور وہ اس وقت بغیر ضمانت جیل میں ہیں۔ ان پر گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کے الزامات بھی ہیں۔
پروکوپ کی گرفتاری مبینہ طور پر ایک سابقہ کیس سے جڑی ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، جو مئی 2024 میں سنگین حملے کے کیس کے بعد عائد کی گئی تھیں۔
مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ ابھی تک کاؤنٹی جیل میں موجود ہیں اور ان پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم ان کی خلاف ورزی دوبارہ گرفتاری کا سبب بن سکتی ہے۔















