سپریم کورٹ کراچی کے تین افسران کے خلاف انتظامی کوتاہیوں پر کارروائی کی گئی، جبکہ لاہور رجسٹری کے اہلکار کے خلاف بھی غیر شفافیت پر تادیبی کارروائی ہوئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
سپریم کورٹ کے تین افسران کے خلاف سنگین انتظامی کوتاہیوں پر کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ تینوں افسران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے انکوائری کے بعد سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015 کے تحت سزائیں سنائیں۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر موصول ہونے والی شکایت کے بعد لاہور رجسٹری کے ایک اہلکار کے خلاف بھی غیر شفافیت کے الزامات پر تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔















