برمنگھم کا آسمان گلابی ہوا، شہری حیران؛ موسمی اور تکنیکی عوامل نے مل کر منظر پیدا کیا۔
برمنگھم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برمنگھم کا آسمان جمعرات کی شام گلابی روشنی میں نہا گیا، جس نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ برمنگھم سٹی فٹبال کلب کے اسٹیمڈیم کی ایل ای ڈی لائٹس اور شہر میں برفباری نے روشنی کو منعکس کیا، جس کی وجہ سے آسمان گلابی رنگ میں جلوہ گر ہوا۔ شہریوں نے اس منظر کو کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔\n\nماہرین کے مطابق جب فضا میں گھنے بادل ہوں اور برف کی تہہ زمین پر ہو تو روشنی بادلوں سے منعکس ہو کر آسمان کو گلابی کر دیتی ہے۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے ماہر گراہم میج کے مطابق برف نیلی روشنی کو زیادہ جذب کرتی ہے، جس سے آسمان پر گلابی تاثر نمایاں ہوتا ہے۔\n\nیہ منظر موسمِ سرما، بادلوں اور مصنوعی روشنیوں کے امتزاج کا نتیجہ تھا، جس نے برمنگھم کو خواب کی بستی بنا دیا اور شہریوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔












