پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع

پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ کی تاریخ 30 جنوری کو متوقع ہے، نئی ٹیموں سیالکوٹ اور حیدرآباد کی شمولیت کے ساتھ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کی توقع ہے، جس کی تیاری پی ایس ایل مینجمنٹ نے شروع کردی ہے۔

پی ایس ایل میں اس مرتبہ دو نئی ٹیمیں، سیالکوٹ اور حیدرآباد کی شمولیت کے ساتھ مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ڈرافٹ کی حتمی تاریخ اور وینیو کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں ہوگا، جس میں تمام فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور نمائندے شریک ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں