پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کا ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان میں سونے کی سالانہ طلب 60 سے 90 ٹن ہے، جس کی مالیت 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن 90 فیصد کاروبار غیر دستاویزی ہے۔

سی سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات کے لیے ہوتی ہے۔ پاکستان سونے کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں