ایلون مسک کو فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن سے 15 ہزار سیٹلائٹس خلا میں تعینات کرنے کی اجازت ملی، ماہرین نے خلائی ملبے پر تشویش ظاہر کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک کو فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن سے خلا میں 15 ہزار سیٹلائٹس لگانے کی اجازت مل گئی ہے، جس پر خلائی ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے۔
امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن نے اسپیس ایکس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسٹارلنک کے سیکنڈ جنریشن کے 15 ہزار سیٹلائٹس تعینات کرنے کی اجازت دی ہے، جو 10.7 سے 30 گیگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈز میں کام کریں گے۔
اس فیصلے کے تحت اسپیس ایکس کو 340 کلومیٹر تک کم مدار والے شیلز میں سیٹلائٹس نصب کرنے کی اجازت ملی ہے، جو تیز رفتار براڈ بینڈ اور ڈائریکٹ ٹو سیل سپورٹ فراہم کریں گے۔
ماہرین نے خلائی ملبے کے خطرے پر تشویش ظاہر کی ہے، جبکہ اسٹارلنک کے سگنلز ریڈیائی لہروں میں خلل ڈال رہے ہیں، جس سے کائناتی مشاہدات متاثر ہو رہے ہیں۔
اسپیس ایکس کے مطابق غیر فعال سیٹلائٹس کو تین سال میں مدار سے ہٹا دیا جائے گا، تاکہ خلائی ملبے کے خطرات کم ہوں اور امریکہ کی خلائی ٹیکنالوجی میں قیادت مضبوط ہو۔












