روسی صدارتی ایلچی کے مطابق دنیا میں کوئی فضائی دفاعی نظام نہیں جو اورشنیک میزائل کو روک سکے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے خصوصی صدارتی ایلچی کریل دمتریئیف نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی فضائی دفاعی نظام روس کے اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو نہیں روک سکتا۔ یہ بیان انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کے ردعمل میں دیا ہے۔
کریل دمتریئیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کایا کالاس کو معلوم ہونا چاہئے کہ میک 10 رفتار رکھنے والے اورشنیک میزائل کے خلاف کوئی دفاع موجود نہیں۔
روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی اہم تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے میں اورشنیک میزائل نظام استعمال ہوا۔ یہ کارروائی گزشتہ ماہ صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، اور تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔












