پنجاب حکومت نے تھیٹر کی معیار کو بہتر بنانے کے لیے 106 گانوں پر پابندی لگائی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 گانوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ اقدام تھیٹر ڈراموں کو معیاری اور فیملی فرینڈلی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ان گانوں کی فہرست لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسٹیج مانیٹرنگ ٹیم ان گانوں کو ڈراموں میں سنسر نہیں کرے گی۔















