چین میں سستی اور محفوظ سوڈیم-سلفر بیٹری تیار

چینی سائنس دانوں نے سوڈیم-سلفر بیٹری تیار کی جو لیتھیم سیلز کا سستا اور محفوظ متبادل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں سستی اور محفوظ سوڈیم-سلفر بیٹری تیار

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی سوڈیم اور سلفر بیٹری تیار کی ہے جو لیتھیم سیلز کا سستہ اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

لیتھیم بیٹریاں برقی آلات میں کثرت سے استعمال ہوتی ہیں مگر ان کے گرم ہونے اور حصول میں مشکلات کی بنا پر یہ مہنگی اور غیر محفوظ ہیں۔

نئے ڈیزائن میں سوڈیم اور سلفر بیٹریاں تیار کی گئی ہیں جو کمرۂ درجۂ حرارت پر مؤثر انداز میں کام کرتی ہیں اور 3.6 وولٹ ڈسچارج وولٹیج فراہم کرتی ہیں، جو سابقہ ماڈلز سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ تحقیق جرنل نیچر میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیا ڈیزائن ہائی وولٹیج اور اینوڈ فری ہے، جو حفاظتی خطرات اور لاگت کو کم کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں