پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیا فریم ورک منظور

پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت پی سی ون کی منظوری کے بغیر ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیا فریم ورک منظور

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار بہتر بنانے کے لیے پی سی ون کی تیاری اور جانچ کا نیا فریم ورک منظور کر لیا ہے۔ یہ اقدام آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا گیا ہے۔

نئے فریم ورک کے مطابق، کوئی بھی ترقیاتی سکیم پی سی ون کی منظوری کے بغیر سالانہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ نہیں بن سکے گی۔ اس سے پہلے متعدد سکیمیں بغیر مناسب تیاری، تخمینہ لاگت اور پی سی ون منظوری کے بجٹ میں شامل کر لی جاتی تھیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس فریم ورک کی منظوری دی ہے جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نعیم رئوف اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت نسوانہ نے اس کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ حکومت نے پی سی ون کی تیاری کو معیاری اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سٹیج گیٹ ریڈینس چیکس شامل کیے گئے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد منصوبوں میں لاگت اور وقت کے غیر ضروری اضافے کو روکنا، ریویژن اور عملدرآمد کے دوران آنے والے شاکس کو کم کرنا ہے۔ فریم ورک کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مؤثریت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں