سرکاری اداروں کے نقصانات 122.9 ارب روپے تک پہنچ گئے

مالی سال 2024-25 میں سرکاری اداروں کے نقصانات 122.9 ارب روپے تک پہنچ گئے، جب کہ آمدنی 12.4 کھرب روپے رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سرکاری اداروں کے نقصانات 122.9 ارب روپے تک پہنچ گئے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مالی سال 2024-25 کے دوران سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 122.9 ارب روپے تک پہنچ گئے، جب کہ ان اداروں نے 12.4 کھرب روپے کی آمدنی حاصل کی۔ وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ ساختی کمزوریاں، بڑھتا ہوا قرض اور کئی شعبوں میں جاری خسارے کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

یہ معاملہ کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارہ جات کے اجلاس میں زیر غور آیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے مالی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث منافع میں 13 فیصد کمی آئی جبکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نقصانات زیادہ تر ٹرانسپورٹ اور بجلی کی تقسیم کے شعبوں میں ہیں، جہاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور بجلی تقسیم کار کمپنیاں بڑے خسارے کی ذمہ دار رہیں۔ حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کو فراہم کی جانے والی مجموعی معاونت 2078 ارب روپے تک پہنچ گئی، جب کہ سرکاری اداروں کی حکومت کو ادائیگیاں 2119 ارب روپے ہو گئیں۔

اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع کرنے اور متعدد اداروں میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں