پلاننگ کمیشن کو معاشی فیصلوں کے لیے کلیئرنگ ہاؤس بنایا جائے

اسحاق ڈار نے پلاننگ کمیشن کو معاشی فیصلوں کے کلیئرنگ ہاؤس بنانے پر زور دیا تاکہ پالیسی میں ہم آہنگی رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پلاننگ کمیشن کو معاشی فیصلوں کے لیے کلیئرنگ ہاؤس بنایا جائے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن کو معاشی فیصلوں کے لیے مرکزی کلیئرنگ ہاؤس کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ پالیسی میں ہم آہنگی برقرار رہے۔

معاشی اصلاحات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پلاننگ کمیشن کے تاریخی اور کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ کمیشن اسٹریٹجک پالیسی سمت کا تعین کرے اور سرکاری سرمایہ کاری کی مؤثر نگرانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر کام کرنا چاہیے جس میں پالیسی و پلاننگ وِنگ اور علیحدہ ڈویلپمنٹ وِنگ شامل ہوں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کی معاشی گورننس کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں