پولیس کا عدالتی حکم ماننے سے انکار، مدعیہ کو دھمکیاں دے کر نکال دیا

مبینہ جعلی پولیس مقابلے پر عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوا، وارث خان تھانے میں مدعیہ کو دھمکا کر نکال دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پولیس کا عدالتی حکم ماننے سے انکار، مدعیہ کو دھمکیاں دے کر نکال دیا

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے میں عدالتی حکم کے باوجود وارث خان تھانے میں مقدمہ درج نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایچ او اور ہیڈ محرر نے عدالتی حکم وصول کرنے سے انکار کر دیا جبکہ مدعیہ خاتون کو دھمکا کر تھانے سے نکال دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف قتل اور اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، مگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا۔ مدعیہ آسیہ بی بی اور دیگر خواتین نے تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی، مگر انہیں دھمکیاں دے کر واپس بھیج دیا گیا۔

مدعیہ نے ہیلپ لائن 15 پر کانسٹیبل عادل اور دیگر اہلکاروں کی شکایت درج کرائی، جبکہ وکیل نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مقتول نعیم عرف گڈو کو 30 نومبر 2025 کو گرفتار کر کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں