ترکیے کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش

ترکیے نے پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی، جس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکیے کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش

انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس کی شمولیت سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ یہ اطلاعات غیر ملکی میڈیا ادارے بلوم برگ کے حوالے سے سامنے آئیں ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا، یہ نیٹو کے آرٹیکل پانچ کی طرح ہے اور ترکیے پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے۔

بلوم برگ کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان ترکیے کی شمولیت کے معاہدے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے او آئی سی کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تینوں ممالک کی دفاعی قوت ایک دوسرے کے دفاع کے لیے موجود ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں