محمود اچکزئی کو پنجاب میں کسی جماعت کے ساتھ تحریک چلانے کا تجربہ نہیں ہے۔شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ محمود اچکزئی کو پنجاب میں تحریک چلانے کا تجربہ نہیں، اس لیے انہوں نے ڈسپلن کا بیان دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود اچکزئی کا پنجاب میں تحریک چلانے پر ڈسپلن کا بیان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ محمود اچکزئی کو پنجاب میں کسی جماعت کے ساتھ تحریک چلانے کا تجربہ نہیں ہے، اس لیے انہوں نے ڈسپلن کا بیان دیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسد قیصر لاہور کیوں نہیں گئے، اس کا جواب وہ خود دیں گے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پی ٹی آئی انفارمیشن ونگ کسی صوبے کے ماتحت نہیں، بلکہ صرف پارٹی کا ترجمان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں