برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے اور ایرانی فورسز سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایرانی سکیورٹی فورسز کو تشدد سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
تینوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آبادی کا تحفظ کریں اور آزادیٔ اظہار اور پُرامن اجتماع کی اجازت دیں تاکہ عوام انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنے حقوق استعمال کر سکیں۔
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کے مطابق احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے اور تقریباً 2500 افراد گرفتار ہیں۔












