پودوں کے سانس لینے کے عمل کا پہلی بار رئیل ٹائم میں مشاہدہ

الینواس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پہلی بار پودوں کے سانس لینے کا عمل رئیل ٹائم میں دیکھا، جو فصلوں کی بہتر نشوونما میں مددگار ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پودوں کے سانس لینے کا عمل پہلی بار رئیل ٹائم میں دیکھا گیا

الینواس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں نے پہلی بار پودوں کے سانس لینے کے عمل کو رئیل ٹائم میں مشاہدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ الینواس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نیا سسٹم تیار کیا ہے جس سے پتوں کے مساموں کے ذریعے ہوا کے تبادلے کا مشاہدہ ممکن ہوا۔

پودے اپنے پتوں کے مساموں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب اور بخارات خارج کرتے ہیں، جس کا مشاہدہ پہلے ممکن نہ تھا۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے سائنسدانوں نے پتوں کی حرکت اور گیس کے اخراج کا مشاہدہ کیا۔

یہ تحقیق فصلوں کی بہتر نشوونما اور پانی کے کم استعمال میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کی تفصیلات سے ایسے پودے اگانے میں مدد ملے گی جن کو پانی کی کم ضرورت ہوگی۔ تحقیق کے نتائج جرنل پلانٹ فزیولوجی میں شائع ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں