افغان طالبان کا 24 صوبوں میں جانداروں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی کا نفاذ

طالبان نے افغانستان کے 24 صوبوں میں جانداروں کی تصاویر کی اشاعت پر پابندی لگا دی، اس سے میڈیا کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان طالبان نے تصاویر کی اشاعت پر 24 صوبوں میں پابندی لگا دی

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان طالبان حکومت نے ملک کے 24 صوبوں میں جانداروں کی تصاویر شائع اور نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں میڈیا اور اظہارِ رائے کی آزادی پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے صوبہ اُروزگان میں اس پابندی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جہاں میڈیا اداروں کو تصاویر شائع کرنے سے روکا گیا ہے اور سرکاری ٹیلی وژن چینل کو ریڈیو میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم کے تحت لوگوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا اور نشر کرنا بند کرنا ہو گا۔ یہ اقدام ملک گیر سطح پر نافذ پالیسی کا حصہ ہے جو اب باضابطہ طور پر 24 صوبوں میں لاگو ہو چکی ہے۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق اُروزگان میں وزارتِ امر بالمعروف کے سربراہ عبدالحی عمری نے مقامی میڈیا اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تصاویر لینے اور شائع کرنے سے گریز کریں۔ طالبان حکومت کے تحت جانداروں کی تصاویر کی اشاعت پر پابندی ہے اور اس قانون کے تحت متعدد صوبوں میں میڈیا کی سرگرمیاں معطل کی جا چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں