پنجاب کے اسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران ملازمین کے لیے باڈی کیم لازمی قرار، موبائل استعمال پر پابندی

پنجاب کے اسپتالوں میں باڈی کیم کا نفاذ اور ڈاکٹروں کے موبائل پر پابندی کا فیصلہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے اسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران ملازمین کے لیے باڈی کیم لازمی، موبائل استعمال پر پابندی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے اسپتالوں میں سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائز، نرسز اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ڈاکٹروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کو جدید چینی ساختہ طبی آلات سے لیس کرنے کی اجازت بھی دی گئی، جبکہ صرف پرفارمنس کی بنیاد پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 80 ارب روپے میڈیسن کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں، ادویات کی عدم دستیابی ناقابل فہم ہے اور نااہل افراد کو گھر جانا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں