حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تجارتی تجاویز طلب کر لیں

حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے لیے کاروباری برادری سے تجاویز طلب کر لی ہیں، تجاویز 30 جنوری 2026 تک وزارت خزانہ کو بھیجنی ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے نئے بجٹ کے لیے تجارتی تجاویز طلب کیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے لیے کاروباری برادری سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجر تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 جنوری 2026 تک اپنی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کے ٹیکس پالیسی آفس کو بھیج دیں۔

اس بار وفاقی بجٹ ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا، اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ تجاویز کے ساتھ ان کے جواز بھی پیش کریں اور بتائیں کہ ان کا ٹیکس ریونیو پر کیا اثر ہوگا۔ بجٹ سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ میں برآمدات بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، ماحول دوست توانائی منصوبوں، اور خواتین و نوجوانوں کے روزگار پر بھی توجہ دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں