پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جو 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں ہو گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں منعقد ہو گا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے کھیل سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مدمقابل میزبان قازقستان، روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں ہوں گی۔ محسن گیلانی کے مطابق یوتھ ڈیولپمنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔















