قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہوسٹل کی سیکیورٹی سخت، خفیہ کیمروں کی تلاش اور اضافی سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نامعلوم شخص کے داخلے کے بعد انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرلز ہوسٹل میں خفیہ کیمروں کی تلاش کے لیے تکنیکی سویپ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی اور ایف آئی آر میں نظرثانی ہوگی۔ گرلز ہاسٹلز کے اندر اور اطراف سیکیورٹی پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔
طالبات کے لیے خصوصی مواقع پر گیٹ نمبر 5 کھولنے کی منظوری دی گئی جبکہ سیکیورٹی لائٹس کی مرمت کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ گرلز ہاسٹلز میں دو خواتین سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی نے گرلز ہوسٹلز کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے اور والی بال اور بیڈمنٹن گراؤنڈز کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام ہدایات پر عمل درآمد وائس چانسلر کی منظوری سے ہوگا۔















