ہفتہ وار مہنگائی میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا، 21 اشیاء مہنگی جبکہ 8 سستی ہوئیں۔ آٹا اور چکن سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آٹا 5.07 فیصد، چکن 2.86 فیصد، لہسن 2.44 فیصد، مرچ پاوڈر 1.01 فیصد اور تیار چائے 0.73 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ چینی 0.58 فیصد اور باسمتی چاول 0.14 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ آلو 3.73 فیصد، پیاز 2.20 فیصد، دال چنا 1.51 فیصد، انڈے 1.44 فیصد اور دال ماش 0.65 فیصد سستی ہوئیں جبکہ کیلے 0.21 فیصد اور ٹماٹر 0.05 فیصد سستے ہوئے۔















