روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، چار افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے مختلف مقامات پر حملہ کرتے ہوئے اوریشنک بیلسٹک میزائل استعمال کیا، جس سے کیف میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، چار افراد ہلاک

کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے یوکرین کے مختلف مقامات پر گزشتہ شب بڑے حملے کیے، جن میں اوریشنک بیلسٹک میزائل کے استعمال کی اطلاعات ہیں۔ حملے میں کیف میں شدید دھماکے ہوئے، جس سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ حملہ دسمبر میں یوکرین کی جانب سے روسی صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ ڈرون حملے کے جواب میں کیا گیا۔ مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کے قریب سوشل میڈیا پر لویو کے مضافات میں دھماکوں کی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں۔

یہ دوسرا موقع ہے جب ماسکو نے اوریشنک میزائل کو استعمال کیا ہے، اس سے قبل نومبر 2024 میں دنیپرو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے لویو میں بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

اوریشنک ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ہے جو تقریباً ساڑھے 5 ہزار کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یوکرین کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کی سرحد کے قریب اس نوعیت کا حملہ یورپی براعظم کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں