توشہ خانہ کے تحائف کی قیمتوں کے تعین میں دشواری کا سامنا ہے، کوئی کمپنی آگے نہیں آ رہی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) توشہ خانہ کے تحائف کی قیمتوں کے تعین کے لئے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابینہ ڈویژن ریکارڈ مرتب کرنے میں پریشانی کا شکار ہے۔
تحقیقاتی صحافی ریاض الحق کے مطابق، کوئی بھی پرائیوٹ کمپنی توشہ خانہ کے تحائف کی قیمتوں کے تعین کے لئے تیار نہیں ہے۔ پانچ مرتبہ اشتہار دینے کے باوجود بھی کوئی کمپنی دلچسپی ظاہر نہیں کر سکی۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات کی پیچیدگیوں کی وجہ سے کمپنیاں پیچھے ہٹ رہی ہیں اور اس وقت صرف ایف بی آر ہی توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ مرتب کر رہا ہے۔
سال 2023 سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی قیمتوں کا تعین نہیں ہو سکا ہے، جبکہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اراکین نے تحائف تو جمع کروائے ہیں لیکن کسی نے اپنے پاس نہیں رکھے۔















