پنجاب میں آٹے کی وافر سپلائی، قیمتوں میں استحکام برقرار

حکومت پنجاب نے آٹے کی وافر سپلائی کا دعویٰ کیا ہے اور قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں آٹے کی وافر سپلائی، قیمتوں میں استحکام برقرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے آٹے کی سپلائی وافر ہونے اور کسی قسم کے بحران نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پنجاب بھر میں آٹے کی مارکیٹ مکمل طور پر مستحکم ہے۔

پنجاب حکومت کی کنٹرولڈ ریلیز پالیسی کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔ 8 جنوری 2026 کو فلور ملز نے 32,365 میٹرک ٹن گندم کی ریکارڈ پسائی کی۔

صوبائی حکومت نے کنٹرولڈ ریٹ پر 16 ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو جاری کی ہے۔ 9 جنوری کو پنجاب بھر میں تقریباً 20 لاکھ آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے، جس سے سپلائی میں کسی قسم کی قلت نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز 9 لاکھ 84 ہزار سے زائد 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئے۔ 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹا 1810 روپے کے سرکاری نرخ پر یقینی بنایا گیا۔

فیلڈ ٹیموں کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں اوورپرائسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ رمضان کے پیش نظر سپلائی چین کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے تاکہ بڑھتی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں