پنجابی فلموں کے عظیم ہیرو سلطان راہی کی 30ویں برسی

سلطان راہی کی 30ویں برسی، جنہوں نے پنجابی سینما کو عالمی سطح پر ممتاز کیا اور 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجابی فلموں کے عظیم ہیرو سلطان راہی کی 30ویں برسی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور پنجابی فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، جنہوں نے 9 جنوری 1996 کو دنیا کو خیرآباد کہا۔

سلطان راہی نے 1980 کی دہائی میں پنجابی سینما میں ایک نئی پہچان دی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے 1971 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور فلم ‘بشیرا’ کی کامیابی نے انہیں ستاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ سلطان راہی نے 15 سال تک فلم انڈسٹری پر حکمرانی کی اور 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں 500 مرکزی کردار اور 59 دوہری کردار شامل ہیں۔

ان کی مشہور فلموں میں مولا جٹ، بابُل، سیدھا راستہ، شریف بدماش، اور آخری جنگ شامل ہیں، جنہوں نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ‘سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے اداکار’ کے طور پر شامل کیا گیا اور ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 150 سے زائد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں