آئینی عدالت کا نجی ملازمین کو ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے نجی ملازمین کو ای او بی آئی پنشن دینے کا حکم دیا، ساڑھے چودہ سال سروس والے ملازمین بھی حقدار ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئینی عدالت کا نجی ملازمین کو ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کا حکم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے نجی ملازمین کو پنشن ادا کرے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا کہ پندرہ سال سے کم مدت کی سروس کے باوجود ملازمین پنشن کے حقدار ہوں گے۔

عدالت نے ای او بی آئی کی تمام اپیلیں مسترد کر دی ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا۔

آئینی عدالت نے واضح کیا کہ ای او بی آئی کا 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا اور فلاحی قانون کی سخت تشریح سے ملازمین کو پنشن سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں