لاہور کے ہنجروال میں جانوروں کو حبسِ بے جا میں رکھنے پر تین افراد گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ان کے کلینک سے 10 بلیاں اور 3 کتیا برآمد کیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے ہنجروال کی مرغزار کالونی میں جانوروں کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور بھوکا رکھنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان علی رضا، کاشف اور حسن علی کے کلینک سے 10 بلیاں، 3 کتیا اور ان کے بچے برآمد کیے، جن میں سے 5 بلیوں کے بچے مردہ پائے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جانوروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے جبکہ ملزم حسن علی خود کو جعلی ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا۔ حاملہ بلیوں کو ریسکیو کیا گیا جن کی حالت خراب تھی۔
ہنجروال پولیس نے سب انسپکٹر محمد بلال یحییٰ کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔














