وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کی امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پیکج کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات طلب کیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں بدعنوانی کے باعث مستحق افراد اپنے حق سے محروم تھے، اس لیے حکومت نے شفاف نظام ترتیب دیا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 5 ہزار روپے کے حساب سے 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کیے گئے تھے۔
مزید برآں، وزیر اعظم نے جواہرات و قیمتی پتھروں کے شعبے کی اصلاحات کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری بھی دی۔















