پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق، آئندہ کسی بھی ملازم کو بیک وقت سرکاری و نجی نوکریوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آئندہ کسی ملازم کو سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں یا نجی تنظیموں میں بیک وقت ملازمت کی اجازت نہیں ہو گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دوہری ملازمت کے زمرے میں مستقل، کنٹریکٹ اور پارٹ ٹائم بنیادوں پر کی جانے والی تمام سرکاری و نجی نوکریاں شامل ہوں گی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوہری ملازمت ثابت ہونے پر ادارہ جاتی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔















