پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20 میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج دمبولا میں ہوگا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز میں سبقت حاصل کر لی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20 میچ آج دمبولا میں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی اور اب وہ دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستانی اسپنرز کی کارکردگی شاندار رہی، جہاں شاداب خان نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے 25 رنز دے کر 3 وکٹوں کا شکار کیا۔ سری لنکا کی ٹیم کو اسپنرز کے خلاف مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، حالانکہ فیلڈنگ میں کچھ خامیاں نظر آئیں، لیکن مجموعی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ ہیسن نے بیٹنگ لائن اپ اور خاص طور پر بابراعظم کی بھی تعریف کی جو بگ بیش میں مصروف ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔

دیگر متعلقہ خبریں