پنجاب حکومت کی پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

پنجاب حکومت نے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت حاضر سروس ججز کو ٹربیونل میں شامل کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کی پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے عدالتی اختیارات کی واپسی کے لیے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ریٹائرڈ سیشن ججز کے ٹربیونل کو ختم کرکے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور ٹربیونل مقرر کیا جائے گا۔ ضلعی کمیٹیوں کو درخواستیں بھیجنے کا اختیار سول جج کو دیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے خلاف متعدد درخواستوں کے بعد حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اس کے بعد پنجاب حکومت نے اعلی سطح پر قانونی کمیٹی تشکیل دی جس نے عدلیہ اور وکلا کے اعتراضات کے مطابق ترامیم تیار کیں۔

حکومت نے ٹربیونلز کے لیے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونلز کی سربراہی دی گئی تھی۔ نئی ترامیم کے تحت عبوری حکم کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کی سربراہی میں قانونی کمیٹی نے ترامیم تیار کیں، اور عدلیہ و وکلا تنظیموں کو آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔ ترمیمی مسودے کی حتمی شکل دے کر پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں