خلاباز کی طبیعت ناساز، ناسا کا عملے کی واپسی کا فیصلہ

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاباز کی طبیعت خراب ہونے پر ناسا نے عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلاباز کی طبیعت ناساز، ناسا کا عملے کی واپسی کا فیصلہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود ایک خلاباز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ناسا نے عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے کے ایک رکن کو بدھ کی سہ پہر طبی مسئلہ پیش آیا، جس کے بعد صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ناسا کے مطابق خلاباز کی حالت مستحکم ہے اور تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں کریو-11 مشن کو قبل از وقت ختم کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔

ناسا نے مزید بتایا کہ خلابازوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور ایسے حالات کے لیے ادارہ پہلے سے تربیت یافتہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

کریو-11 مشن میں شامل چار خلابازوں کی واپسی مئی میں متوقع تھی، تاہم طبی مسئلے کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اسپیس واک بھی منسوخ کر دی گئی ہے جو جمعرات کو ہونا تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں