ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں پہنچ گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں اس وقت شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















