پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل ریپس پر پابندی عائد

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل ریپس پر پابندی عائد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے میڈیکل ریپس پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے اور مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اسپتال کی حدود میں میڈیکل ریپس کا داخلہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ڈاکٹر کے کمرے سے میڈیکل ریپ پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔ پی آئی سی لاہور میں میڈیکل ریپس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے اور تمام پروفیسرز، ڈاکٹرز اور میڈیکل افسران کو میڈیکل ریپس سے مکمل لاتعلقی کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں