پاکستانی بینکوں کی ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی

پاکستانی بینکنگ سیکٹر نے ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹاپ ٹین بینکوں میں 6 پاکستانی بینک شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی بینکوں کی ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی بینکنگ سیکٹر نے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاپ ٹین بینکوں میں 6 پاکستانی بینک شامل ہیں۔

بینک آف پنجاب نے 2025 میں 333.8 فیصد مجموعی منافع فراہم کر کے خطے میں سب سے زیادہ منافع دینے والے بینک کا اعزاز حاصل کیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے 301.3 فیصد منافع کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ عسکری بینک نے 194.2 فیصد منافع دیا۔

بینک آف خیبر نے 177.4 فیصد منافع کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھائی، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 3.8 ارب ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 143 فیصد ریٹرن دیا جبکہ مکرمہ بینک نے 140 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 119 فیصد ریٹرن فراہم کیا۔

پاکستان کی معیشت 2025 میں 10.5 فیصد کی شرح سے بڑھی جبکہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں 51.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوئی، جو 2024 کے 12.6 فیصد سے کم ہو کر 3.2 فیصد پر آ گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں