چین کی نئی ٹیکنالوجی بلیک آؤٹ کو 0.1 سیکنڈ میں بحال کر سکتی ہے

چین نے اسمارٹ پاور گرڈ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو بلیک آؤٹ کو 0.1 سیکنڈ میں بحال کر سکتی ہے، اور اسے 12 ممالک کو برآمد بھی کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی نئی ٹیکنالوجی بلیک آؤٹ کو 0.1 سیکنڈ میں بحال کرے

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ایک جدید اسمارٹ پاور گرڈ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو بجلی کے بلیک آؤٹ کو محض 0.1 سیکنڈ میں بحال کر سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، جو چائنا پاور ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے، فالٹس کو الگ کرکے بجلی کو تیزی سے بحال کرتی ہے۔

نئی گرڈ پروٹیکشن ٹیکنالوجی، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، دنیا بھر میں بجلی کی محفوظ اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی۔ اسے چین بھر میں لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ 12 ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

چین کی اس اسمارٹ ٹیکنالوجی کی تیاری کی وجہ موجودہ روایتی گرڈز کے مقابلے میں ونڈ فارمز اور سولر پلانٹس سے حاصل ہونے والی غیر مستحکم توانائی کے مسائل ہیں، جنہیں جلدی حل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

2022 میں چین کی سرکاری پاور گرڈ کمپنی نے ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرایا تھا جو 3 سیکنڈز میں بجلی بحال کر سکتا تھا، جبکہ یہ نیا سسٹم اس سے بھی زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں