ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں کھجور کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جسم کو توانائی اور حرارت فراہم کرتی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ماہرین صحت نے سردیوں میں کھجور کھانے کو مفید قرار دیا ہے، کیونکہ یہ جسم کو توانائی، حرارت اور بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق سردیوں کے دوران کھجور کا استعمال مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ اگر روزانہ رات کو سونے سے پہلے تین کھجوریں کھائی جائیں تو جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کھجور میں موجود قدرتی شکر فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور میٹابولزم کو تیز کر کے جسم کو اندر سے گرم رکھتی ہے، جو سردیوں میں خاص طور پر فائدہ مند ہے۔
کھجور خون کی کمی دور کرنے میں بھی مددگار ہے اور اس میں موجود آئرن ہیموگلوبن کی مقدار بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس سے کمزوری اور تھکن میں کمی آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کھجور کو ورزش سے پہلے یا رات کو سونے سے پہلے کھایا جا سکتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے مریض کھجور کو خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔















