اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 11 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کیے جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق، شمالی اور جنوبی غزہ میں ان حملوں کے دوران 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
گزشتہ سال 10 اکتوبر کو معاہدے کے بعد سے اسرائیل 1100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے جس میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے حماس سے آخری یرغمالی کی باقیات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک یہ نہیں ملتی، غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے میں نہیں جائیں گے اور نہ ہی رفح کراسنگ کھولیں گے۔











