بگ بیش لیگ میں کم اسٹرائیک ریٹ میں تین پاکستانی شامل

بگ بیش لیگ کے 15ویں ایڈیشن میں کم اسٹرائیک ریٹ میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل۔ محمد رضوان، بابر اعظم اور شاداب خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بگ بیش لیگ میں کم اسٹرائیک ریٹ میں تین پاکستانی شامل

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے 15ویں ایڈیشن میں کم ترین اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہو گئے ہیں۔ میلبرن رینگیڈز کے محمد رضوان نے 99.17 کے اسٹرائیک ریٹ سے 120 رنز بنائے، جبکہ بابر اعظم اور شاداب خان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

محمد رضوان نے 6 میچز میں 99.17 کے اسٹرائیک ریٹ سے 120 رنز بنائے ہیں۔ سڈنی سکسرز کے بابر اعظم 111.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے چوتھے اور سڈنی تھنڈرز کے شاداب خان 125.30 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ فہرست ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ایونٹ میں کم از کم 100 رنز بنائے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں