عظمیٰ بخاری کا پنجاب عدالت برائے ہتک عزت میں کیس دائر کرنے کا اعلان

عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے پنجاب ڈیفامیشن کورٹ میں کیس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ بخاری کا پنجاب عدالت برائے ہتک عزت میں کیس دائر کرنے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے الزامات کو جھوٹا اور ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے اپنی عزت کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معین قریشی نے دعویٰ کیا تھا کہ عظمیٰ بخاری کے سوال کرنے والے صحافی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے پیڈ ملازم ہیں، جسے عظمیٰ بخاری نے توہین آمیز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزامات سیاسی اختلافات نہیں بلکہ ہتک عزت ہیں اور انہیں عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے۔

دیگر متعلقہ خبریں