چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 360 ڈگری ریکارڈنگ کے لیے منفرد گیمبل میکنزم شامل ہے۔
لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ یہ اسمارٹ فون فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس منفرد فون میں ایک گیمبل میکنزم شامل ہے جو فکس کیمرے کی بجائے ایک ہاتھ کی طرح بیک سے باہر نکلتا ہے۔ یہ ہاتھ پرائمری کیمرے کو 360 ڈگری میں تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں مدد دیتا ہے، جو لائیو اسٹریمنگ کے لیے بھی بہترین ہے۔
کمپنی نے ابھی تک فون کی مزید تفصیلات کو راز میں رکھا ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں اسٹار ٹریکنگ موڈ بھی موجود ہے اور کیمرے کو سیلفی یا ویڈیو کالز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فون کے بیک پر معمول کے دو کیمرے بھی موجود ہیں۔
اس فون کا کانسیپٹ ڈیزائن لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا گیا اور باضابطہ تعارف مارچ میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر کیا جائے گا۔















