اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کرپشن کیس کے جج بینی ساگی ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، جس سے کیس کی سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سننے والے جج بینی ساگی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جج ساگی طویل عرصے سے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔
حادثہ بیرشیبہ ڈسٹرکٹ میں روٹ 6 پر پیش آیا، جب جج ساگی غیر متوقع طور پر ایک گاڑی سے ٹکرا گئے۔ پولیس کے مطابق، یہ گاڑی آف روڈ چل رہی تھی اور اچانک ہائی وے پر آ گئی، جس سے جج ساگی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی۔
میڈیکل ٹیم اور پیرامیڈکس حادثے کی اطلاع پر موقع پر پہنچے اور اسرائیلی ایمرجنسی اسپتال میگن ڈیوڈ ایڈوم کے طبی عملے نے واقعے کو حیران کن قرار دیا۔
جج ساگی کی موت کے بعد کرپشن کیس کی سماعت ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہے، اور سماعت میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ نیتن یاہو نے پہلے ہی اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست کی تھی، تاہم جج کی موت کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔












